Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم جماعت لڑکوں اور لڑکیوں نے ساتھی طالبہ کے بال کاٹ دیئے

سانتا فی، ارجنٹائن....  بچوں کی منفی شرارتیں انہیں پہلے چھوٹے جرائم اور پھر بڑے جرائم کی جانب راغب کرنے میں اہم کردارادا کرتی ہیں اور اسی کا نتیجہ ہوتا ہے جب تمام تربیت اور اخلاقیات کو بالائے طاق رکھ کرہر وہ حرکت کر بیٹھتے ہیں جو انہیں نہیں کرنی چاہئے۔ سانتافی کے ایک اسکول میں ایک لڑکی اپنا سبق ٹھیک سے یاد نہیں کرسکی تھی۔ ٹیچر کی بار بار سرزنش اورسختی کے باوجود اس نے کلاس میں رونا بھی شروع کردیاتھا اور کلاس ختم ہونے کے بعد جب ٹیچر کلاس سے چلی گئی تو اس کے سارے ہم جماعت لڑکوں اور لڑکیوں نے مل کر بدمعاشی کی انتہا کردی اسے مارا پیٹا اور سر کے بال کاٹ دیئے۔ اسکول انتظامیہ نے پورے واقعہ کی کلپ فیس بک پر جاری ہونے کے بعد واقعہ میں ملوث 5طلباء کو معطل کردیا ہے اور والدین کو اسکول آنے اور ہیڈماسٹر سے ملنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد ان بچوں کے خلاف مزید کارروائی ہوگی۔ جاری وڈیو میں  ننھی بچی کے چیخنے کی آوازیں بھی آرہی ہیں مگر اسکا مذاق اڑانے والے بچے اس سے بھی زیادہ زور و شور سے آوازیں لگا رہے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -ٹورانٹو: شہری کے بیڈ روم میں خفیہ کیمرے کی موجودگی کا انکشاف

شیئر: