Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

36کارکنان کی گرفتاری کے پیچھے کیا ہے؟

ریاض۔۔۔۔ریاض پولیس کے سراغ رسانوں نے میونسپلٹی اورمحکمہ ٹریفک کے اہلکاروں کے تعاون سے زائد المیعاد غذائی اشیاء پر قبضہ کرنے والے 36غیر ملکی کارکنان کو گرفتارکرلیااور 4غیر قانونی گاڑیاں اپنے قبضے میں کرلیں۔ گرفتاری کا یہ واقعہ مشرقی ریاض کے قبرستان السلی پر چھاپہ مہم کے بعد انجام دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کارکنان کو 25ٹن  زائد المیعاد غذائی اشیا تلف کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ انہوں نے کارروائی شروع ہونے سے قبل زائد المیعاد غذائی اشیاء کی بڑی مقدار چوری کرکے السلی کے کباڑ خانے پہنچا دی تھی، وہاں سے یہ غذائی اشیاء قبرستان منتقل کردی گئیں۔ اسی دوران میونسپلٹی کو اس کی اطلاع مل گئی جس نے پولیس کے سراغ رسانوں کو اس کی حقیقت دریافت کرنے کی مہم سپرد کردی۔ بالآخر غذائی اشیا چوری کرنیوالے کارکنان کو قبرستان سے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -تجوری لوٹنے والا گرفتار

شیئر: