دہلی: لڑکی کی پٹائی کا ویڈیو وائرل،وزیر داخلہ کے نوٹس پر ملزم گرفتار

نئی دہلی ۔۔۔۔دہلی کے تلک نگر میں ایک لڑکی کو بے رحمی سے پیٹنے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ دہلی پولیس نے ملزم نوجوان کے خلاف زیادتی کاکیس درج کرتے ہوئے ریمانڈ پربھیج دیا ہے۔ملزم کا نام روہت تومرہے۔ ملزم نوجوان دہلی پولیس کے ہی ایک ایس آئی کا بیٹا بتایا جارہا ہے۔اس ویڈیو میں ملزم روہت لڑکی کو بے رحمی سےزدوکوب کرتا نظر آرہا ہے ،پہلے وہ اسے پیٹتا ہے پھر پیٹ پرلات مارکرزمین پر گرادیتا ہے۔لڑکی جیوتی کے روہت سے ڈیڑھ سال قبل قریبی تعلقات تھے ۔ اب روہت ، لڑکی اور اس کے اہل خانہ پرشادی کیلئے زوردے رہا ہے۔ لڑکی نے پولیس اسٹیشن نے شکایت درج کرائی ۔ اس واقعہ پرنوٹس لیتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ لڑکی پر تشدد کرنےسے متعلق وائرل ہونیوالے وڈیو کا علم ہے۔اس معاملے میں انہوں نےدہلی پولیس کمشنر سے ٹیلیفون پربات کی ۔پولیس نے ملزم روہت کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔  ذرائع کے مطابق ملزم روہت کی 2لڑکیوں سے دوستی تھی پہلی لڑکی کو زدوکوب کرنے والا وڈیو اسنے اپنی گرل فرینڈ جیوتی کودھماکانے کیلئے ارسال کیا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -میرا مقصد، بی جے پی کو ہراناہے، چندرشیکھر

شیئر: