Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی: ایک اور سرکاری گاڑی چوری

کراچی:  سندھ کے صوبائی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم میں تیزی کے ساتھ اضافے کے ساتھ سرکاری گاڑیوں کی چوری کے واقعات بھی بڑھنا شروع ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق آج شہر قائد میں ایک اور سرکاری افسر کی گاڑی غائب ہوگئی اور نامعلوم ملزمان ڈیفنس سے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی گاڑی چوری کرکے لے گئے ۔گزری پولیس کے مطابق چوری شدہ گاڑی ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسر کامران کلہوڑو کی ہے ، جو گھر کے باہر کھڑی تھی کہ گزشتہ صبح نامعلوم ملزمان اسے چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف گزری تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ کراچی میں سرکاری گاڑی چھینے یا چوری کیے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ چند روز قبل درخشاں تھانے کی حدود سے میئر کراچی وسیم اختر کی سرکاری گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی تھی جبکہ چند نامعلوم ملزمان سچل کے علاقے سے سندھ اسمبلی کے افسر کو الاٹ کی گئی گاڑی ان کے ڈرائیور فرحان سے چھین کر فرار ہوگئے تھے ۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 برس کے دوران شہر میں 25 سرکاری گاڑیاں چوری اور 39 گاڑیاں چھینی گئیں۔ ایک اندازے کے مطابق ان گاڑیوں کی مالیت تقریباً 10 کروڑ روپے بنتی ہے ۔
 

شیئر: