Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی:جامع مسجد فیضان مدینہ میں فلپائنی باشندہ مسلمان ہوگیا

نمائندہ نیوز۔ دبئی
 جامع مسجد فیضان مدینہ سونا پور میں فلپائن سے تعلق رکھنے والا باشندہ دائراسلام میں داخل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں جامع مسجد فیضان مدینہ کے امام قاری صداقت علی نے فلپائنی نومسلم باشندے کا نام محمد عبداﷲ رکھا اور اسے کلمہ پڑھا کر مسلمان کیا ۔اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ظہیر احمد سملالوی بھی موجود تھے۔ نو مسلم فلپائنی محمد عبداﷲ نے اسلام قبول کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلمان ہونے پر بہت فخر اور خوشی محسوس کر رہا ہے۔ اسے دلی سکون اور راحت ملی ہے۔ اسلام سچا دین ہے اور کائنات کا خالق صرف اور صرف اﷲ رب العزت ہے ۔
 

شیئر: