Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ: افتتاحی میچ میں مشفیق الرحیم کی شاندار سنچری

 
 
دبئی: ایشیا کرکٹ کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کیلئے 262 رنز کا ہدف دی دیا۔بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاتاہم لٹن داس اور شکیب الحسن پہلے ہی اوورمیں بغیر کوئی اسکور کئے لیستھ ملنگا کے ہاتھوں آوٹ ہو گئے۔ تمیم اقبال دوسرے اوور میں 2رنز بنا کر زخمی ہو گئے۔ جس کے بعد محمد متھن اور مشفیق الرحیم نے 131 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ محمد متھن نے نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 63 رنز بنائے ۔ محمود اللہ اور مصدق حسین کامیاب نہ ہو سکے اور دونوں نے ایک ، ایک اسکور کیا۔ مشفیق الرحیم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 144 رنز بناکر اسکور میں جان ڈال دی اور شاندار بیٹنگ سے بنگلہ دیش کا اسکور261رنز کردیا۔ لیستھ ملنگا نے 4، ڈی سلوا نے 2، لکمل، اپونسو اور پریرا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں
 

شیئر: