مدینہ منورہ.... نئے نوجوان موذن محمد بن مروان قصاص مسجد نبوی شریف میں پہلی بار اذان دیکر آبدیدہ ہوگئے۔ انتہائی جذبات کے عالم میں سربسجود ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے مسجد نبوی شریف کا موذن بناکر مجھ پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ یہ غیر معمولی اعزاز ہے۔ سعودی صحافی بندر الحمرانی نے کہا کہ یہ دنیا اور آخرت ہر لحاظ سے بڑا اعزاز ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کی جنرل پریذیڈنسی نے حال ہی میں مسجد نبوی کے لئے 3منفرد نوجوانوں محمد بن مروان قصاص ، حسن خاشقجی اور احمد الانصاری کو موذن کے طور پر تعینات کیا تھا۔