Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#کراچی

وزیراعظم عمران خان کراچی کے دورے پر پہنچ گئے لیکن انکے دورے کا شیڈول لیک ہوگیا۔ ٹویٹر صارفین نے خفیہ رکھے جانیوالے پروگرام کے طشت از بام ہونے پر خفگی کا اظہار کیا ہے۔
وقار کا ٹویٹ ہے :جس نے بھی وزیراعظم کے دورہ¿ کراچی کا شیڈول لیک کیا ہے، اسے ملازمت سے برطرف کردینا چاہئے۔ اس بندے کو یہ نہیں معلوم کہ وہ اس طرح وزیراعظم اور انکے ہمراہیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ جس نے بھی ایسا کیا اسکا فٹے منہ۔
عماد یوسف ٹویٹ کرتے ہیں: لمحہ لمحہ کی مصروفیات کا شیڈول لیک کرنا پروٹوکول کے ضابطوں کی خلاف ورزی ہے۔ سندھ حکومت کو اسکی تحقیقات کرانی چاہئے اور ایسا کرنے والے کو ڈھونڈ نکالنا چاہئے۔
آمنہ حسن ٹویٹ کرتی ہیں: سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے پورے 5سالہ دور میں 2یا3مرتبہ کراچی گئے جبکہ عمران خان عہدہ سنبھالنے کے ایک ماہ کے اندر ہی کراچی کا دورہ کیا۔
اظہر لغاری لکھتے ہیں :سیکیورٹی وجوہ کی بناءپر وزیراعظم کا شیڈول لیک ہونے کے بعد از سر نو ترتیب دیا جائے کیونکہ اس طرح تو زندگیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور ذمہ دار شخص کو گرفتار کیا جائیگا۔ 
سفینہ الہٰی کہتی ہیں: ایک غیر ذمہ دار شخص علی رضا نے اس سارے شیڈول کو سوشل میڈیا پر ڈالدیا۔ اسے سوشل میڈیا پر بلاک کردیا جائے۔
ابی کوثر کا ٹویٹ ہے: سماجی رابطہ والوں کو اس شخص کو پہچان لینا چاہئے۔
مدثر سعید ٹویٹ کرتے ہیں: وزیراعظم پی اے ایف کے طیارے سے کراچی آئے۔ کیا سادگی کی مہم ختم ہوگئی؟
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں