Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے خلاف درخواست مسترد‘ نیب پراسیکیوٹر کی سرزنش

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ میں نواز شریف کی سزا معطل کرنے کی درخواست کے خلاف نیب کی درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نیب کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے نیب پراسیکیوٹر اکرم قریشی کی سرزنش کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نیب اس طرح کی فضول درخواستیں کیوں دائر کرتا ہے؟ ہائیکورٹ نے بہتر سمجھا ہوگا کون سی درخواستوں کو پہلے سننا ہے۔ اگر عدالت کوئی حکم دے یا سزا معطل کرے تو اس کے خلاف اپیل لائی جاسکتی ہے۔ نیب آئندہ اس طرح کی فضول درخواستیں دائر کرنے سے محتاط رہے ۔ عدالت نے نوازشریف کی سزا معطلی کی اپیل پہننے سننے کے خلاف نیب کی درخواستیں مسترد کردیں جب کہ عدالت نے نیب پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
 

شیئر: