Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف نے پیرول میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ خود کیا

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پیرول پر رہائی کے حوالے سے مزید توسیع لینے سے انکار کرتے ہوئے مدت ختم ہوتے ہی اڈیالہ جیل واپس جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے محکمہ داخلہ کو مزید 3 سے 5 دن کی توسیع کی درخواست دینے کا ارادہ ظاہر کیا گیا تھا تاہم نواز شریف نے انکار کرتے ہوئے جیل واپسی پر اصرار کیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مریم نواز نے بھی اپنے والد ہی کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے اپنے خاندان اور پارٹی ارکان سے پیرول میں توسیع نہ لینے کا کہا۔
 
مزید پڑھیں:- - - -سعودی فرمانروا کی دعوت پر عمران خان آج ریاض پہنچیں گے

شیئر: