Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیطانی کردارادا کرنے والا مصری اداکار چل بسا

جدہ... شیطانی کردارادا کرنے والا مصر کا معروف اداکار جمیل راتب 92برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ کافی عرصے سے بیمار چل رہا تھا۔ جمیل راتب نے فلموں او رڈراموں میں بڑا نام کمایا۔ انکا انتقال بدھ کو ہوا اور الازہر کی جامع مسجد میں نماز جنازہ پڑھی گئی۔انہوں نے فرانس میں بھی علاج کرایا تھا۔ جمیل راتب مصری با پ اور فرانسیسی ماں کے یہاں قاہرہ میں پیدا ہوا۔ چوتھے عشرے کے آغاز میں اول درجے کے اداکار کا ایوارڈحاصل کیا۔ مصر میں غیر ملکی اور مقامی اسکولوں کی سطح پر بہترین اداکار کا انعام بھی حاصل کیا تھا۔ جمیل راتب نے 1946ءمیں مصری فلم ”اناالشرق “ کے ہیرو کے طور پر کام کیا تھا، انکے مقابلے میں فرانس کی اداکارہ کلوڈ گودارتھی۔ جمیل راتب نے فلموں اور ڈراموں میں شرپسند شخصیت کو احسن طریقے سے نبھایا۔ وہ نجی زندگی میں بڑے کر و فر کے ساتھ رہتے تھے۔ 
 

شیئر: