Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی حکومت نے طلاق ثلاثہ کوسیاسی فٹبال بنا دیا،کانگریس

نئی دہلی۔۔ـ۔وزیرا عظم نریندر مودی کی قیادت میں ہونیوالے کابینہ کے اجلاس میں طلاق ثلاثہ پر آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آرڈیننس جاری ہو نے کے بعد قانون کے تحت بیک وقت3 طلاق دینا جرم قراردیا جائیگا۔ طلاق دینے والے کو 3سال کی سزا دی جاسکتی ہے۔کانگریس نے مرکز کے اس فیصلہ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ مسلم خواتین کو انصاف دلانے کے لئے نہیں بلکہ  اس نے طلاق ثلاثہ کو ایک سیاسی فٹبال بنا دیا۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ ’’طلاق ثلاثہ غیر اخلاقی عمل تھا جسے سپریم کورٹ نے رد کر دیا تو یہ قانون بن گیا۔ ہمارے لئے یہ ہمیشہ انسانیت اور خواتین کے حقوق سے جڑا ہوا معاملہ رہا اور کئی رہنماؤں نے عدالت میں خواتین کی پیروی بھی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب معاملہ خواتین کے گزارے بھتے کا ہے۔ یہ شوہر کی جائداد سے ملنا چاہئے تاکہ خواتین اور اس کے بچوں کی پرورش ہو سکے اور اگر شوہر گزارا بھتہ نہ دے تو اس کی جائداد قرق کر لینی چاہئے۔ سرجے والا نے کہا کہ مودی جی نہیں چاہتے کہ مسلم خواتین کو انصاف ملے۔ ہم نے گزارے بھتے کا مشورہ دیا تھا۔ مودی حکومت نے اسے نہیں مانا۔ مودی حکومت کے لئے یہ معاملہ سیاسی فٹبال ہے اور اس کا مسلم خواتین کو انصاف دلانے سے کوئی تعلق نہیں ۔
مزید پڑھیں:- - - -مودی کابینہ کی جانب سے طلاق ثلاثہ آرڈیننس منظور

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: