Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محفوظ ترین عالمی شہروں میں 4سعودی شہر شامل

مکہ مکرمہ۔۔۔۔دنیا کے مامون ترین شہروں کی فہرست میں سعودی عرب کے 4شہر شامل ہوگئے۔ ریاض کا نمبر سرفہرست ہے جسے دنیا میں محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں 89واں نمبر ملا ہے۔ فہرست ’’نومبیو‘‘ویب سائٹ نے جاری کی ہے۔ اس میں 338شہروں کے نام درج ہیں۔ یہ فہرست اعدادو شمار اور گوناں گوں معلومات کے ڈاٹا بینک کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے۔ اماراتی شہر ابوظبی کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ محفوظ شہر تسلیم کیا گیا۔ ویب سائٹ نے پہلی بار اس طرح کی فہرست 2009ء میں جاری کی تھی۔ اس فہرست میں مکہ مکرمہ (168) ،جدہ (205)اور دمام ( 228) ویں نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -سعودی بینک عربوں میں سرفہرست

شیئر: