Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین شہریوں کے رویئے کے بارے میں ریکارڈ جمع کررہا ہے

بیجنگ.... ادھر ایک عرصے سے یہ باتیں سنی جارہی تھیں کہ  چین اپنے شہریوں کے بارے میں مکمل معلومات جمع کرنا چاہتا ہے اور اسکے لئے اس نے کئی منصوبے بیک وقت شروع کئے ہیں۔ اب اسی حوالے سے جو خبریں سامنے آئی ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے اپنے منصوبے کی تکمیل کیلئے چین ملک کے طول و عرض میں کیمروں کا جال بچھانا چاہتا ہے او رتقریباً 20کروڑ  حساس کیمرے  جگہ جگہ نصب ہونگے۔ اس طریقے سے چینی حکومت  لوگو ںکے بارے میں ذاتی معلومات جمع کرنے کے ساتھ ان باتوں کا بھی خیال رکھے گی کہ سماج کی کتنی خدمت کرتے ہیں اور چینی اشیاء کی خریداری کو کتنی ترجیح دیتے ہیں۔ ٹیکس کی ادائیگی کی صورتحال کیا ہے اور حکومت پر تنقید کرنے یا فراڈ کرنے کی کتنی حرکتیں ان سے سرزد ہوتی ہیں۔ واضح ہو کہ یہ منصوبہ  مشہور مصنف چارلی بروکر کے سائنسی فکشن سیریز بلیک مرر کے عین مطابق ہے۔ جس میں ایک ایسے آئینے کے بارے میں بتایاگیا ہے جو ماضی کے بارے میں ساری معلومات رکھتا ہے اور پوچھنے والے کو بتا بھی دیتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - --  بے گھر شخص پر رنگ اسپرے کرنیوالا گرفتا ر کرلیاگیا

شیئر: