Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر خا رجہ شاہ محمود امریکہ روانہ

اسلام آباد ... وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جمعہ کی رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہوگئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی کے پروگرام میں شرکت کے بعد نیویارک جائیں گے ۔ جہاں وہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریںگے۔ وزیر خارجہ سارک وزراءخارجہ کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ۔ 29 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔ نیویارک میں قیام کے دوران چین، روس، ترکی، مشرق وسطیٰ کے ممالک کے وزراءخارجہ سے ملاقاتیں متوقع بھی ہیں۔دفتر خارجہ نے بتایا کہ واشنگٹن میں پاکستانی وزیر خارجہ امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے ۔
 

شیئر: