Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارض حرمین اہل پاکستان کا روحانی وطن ہے ، خان ہشام بن صدیق

جدہ .... مملکت میں متعین پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق نے سعودی عرب کے 88ویں یوم الوطنی کے موقع پر اپنی اور تمام پاکستانیوں کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں برادر ملکوں کے مابین بہترین تعلقات قائم ہیں جن میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی طور پر قائم تعلقات میں ان کی عکاسی دونوں ملکوں کے عوام کی طرف سے ہوتی ہے۔ ہر پاکستانی ارض حرمین کو اپنا روحانی وطن تصور کرتے ہیں ۔معتمرین اور حجاج کرام کو جو مثالی خدمات فراہم کی جارہی ہیں اسکا ہر کوئی معترف ہے۔ سعودی عرب میں20لاکھ سے زیادہ پاکستانی کام کرتے ہیں۔ مملکت اور اس کے عوام نے جو مہمان نوازی کی ہے اس کی تعریف کرتے ہیں۔پاکستانی تارکین وطن کی یہ بڑی کمیونٹی مملکت میں کام کرتے ہوئے سعودی عرب کیلئے اپنی محبت نچھاور کرتی ہے۔سعودی عرب نے سارے عرصے میں جو ترقی کی ہے وہ متاثر کن ہے۔ سعودی عرب نے اپنی بصیرت افروز قیادت کی رہنمائی میں عالمی امور میں ایک اہم پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ مملکت امن اور سلامتی کے کازکی حمایت کرکے امہ کے امو رمیں قائدانہ کردارادا کررہا ہے۔مملکت نے وژن 2030 شروع کیا ہے جو دراصل تیزی سے ترقی کے لئے ایک روڈ میپ ہے۔ ہمیں اس پر بیحد خوشی ہے اور انشاءاللہ پاکستان اس منصوبے میں شریک کار ہوگا۔ اس منصوبے کے نتیجے میں پورے خطے میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ مملکت کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئے اپنے پاکستانی بھائیوں کی بہترین تمنائیں اور دعائیں پیش کرتا ہوں۔ حکومت اور پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ ہر معاملے میں کھڑے ہیں۔ دونوں ملکوں اورعوام کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔پاکستان زندہ باد ،سعودی عرب زندہ باد ،پاک سعودی دوستی پائندہ باد۔
 

شیئر: