Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج کے میچ میں اچھی پرفارمنس دینگے، شعیب ملک کا ویڈیو پیغام

ابوظبی:سابق کپتان اور پاکستانی ٹیم کے سینیئر آل راونڈر شعیب ملک نے افغان ٹیم کے خلاف کامیابی میں اپنی بیٹنگ سے زیادہ ساتھی کھلاڑیوں کے چھکوں کو اہم قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ شعیب ملک نے آخری اوور میں درکار 10 رنز محض 3 گیندوں پر حاصل کرلئے تھے اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔اسی میچ میں آصف علی اور محمد نواز نے بھی ایک، ایک چھکا لگایا اور اہم موقع پر تجربہ کار بیٹسمین شعیب ملک پر دباو کم کرنے میں کردار ادا کیا، حسن علی نے بھی وکٹ پر آتے ہی زور دار چھکا لگایا اور شعیب ملک کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ۔ سوشل میڈیا پرپوسٹ ہونے والی ویڈیو میں شعیب ملک نے کہا ہے کہ اکثر میچ کے دوران نشیب و فراز آتے ہیں لیکن ہم نے آخری وقت تک مقابلہ کرنے کے اصول پر عمل کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس میچ میں میری بیٹنگ سے زیادہ اہم وہ چھکے تھے جو ساتھی کھلاڑیوں نے آخری وقت میں لگائے اور یوں ہدف تک رسائی آسان ہوئی۔ شعیب ملک نے کہا کہ پہلے میچ جیتنے سے اعتماد بڑھ جاتا ہے اور پھر اگلے میچ میں بھی پرفارمنس بہتر ہوتی ہے،اچھی کارکردگی کی تمام تر ذمہ داری انفرادی نہیں بلکہ پوری ٹیم اور پوری قوم کو جاتی ہے۔ ایشیا کپ میں پاکستان کا اگلا میچ آ ج پھرروایتی حریف ہند کے ساتھ ہے جس کے حوالے سے شعیب ملک نے قوم کو پیغام دیا کہ ٹیم کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں، ہم اچھی پرفارمنس دینگے۔ شعیب ملک نے افغانستان کیخلاف میچ میں کامیابی کے فتح کا جشن منانے کے بجائے افغان بولر آفتاب عالم کو دلاسہ دے کر مداحوں کے دل جیت لئے ۔آخری اوور میں  پاکستان کو 10رنز درکار تھے تو شعیب ملک نے آفتاب عالم کی گیندوں پر پہلے چھکا اور پھر چوکا لگا کر ٹیم کو ہدف تک پہنچا دیا تھا۔ اس صورتحال پر دلبرداشتہ افغان بولر آفتاب عالم نے پچ پر ہی بیٹھ کر رونا شروع کردیا، جس پر شعیب ملک اس کے پاس گئے اور اسے تسلی دیتے ہوئے گلے لگا لیا ۔ ان کے اس اقدام کی ویڈیو  بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ میچ کے بعد شعیب ملک نے افغان ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ نووارد ٹیم دن بدن اچھی کارکردگی دکھا ر ہی ہیں اور اس کی فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ بہترین ہیں۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اس بات سے انکار نہیں کہ افغان ٹیم نے بہت محنت کی اور پاکستان کو آسانی سے نہیں جیتنے دیا لیکن ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔شعیب ملک نے جیت کا کریڈٹ پوری پاکستانی ٹیم کو دیا اور کہا کہ مجھ سے پہلے اگر نواز یا حسن چھکے نہیں لگاتے تو شاید مشکل ہوجاتی۔شعیب ملک کے فتح گرچھکے ا ور جیت کے بعد افغان بولر کو حوصلہ دینے کے اقدام کو مداحوں نے قابل ستائش قرار دیا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز'واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں

شیئر: