بچے کیساتھ مادہ پانڈا کی اٹکھیلیاں، چڑیا گھر آنے والے محظوظ

بیجنگ ....  چینی صوبے گوانگ ژو کے چڑیا گھر میں پانڈا کی مادہ نے  اپنے 2ماہ کے بچے کے ساتھ خوب اٹکھیلیاں کیں۔ اسے اپنی کمر پر سوار کرایا ، پیٹ پر لٹایا اور ایک ماں کی طرح اس سے کھیلتی رہی۔ یہ سارا منظر چڑیا گھر میں آ نے والے لوگو ں نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔ اس مادہ پانڈا کا نام لونگ لونگ رکھا گیا ہے جبکہ  اسکے یہاں اس بچے کی پیدائش 12جولائی کو ہوئی۔ اس کا وزن صرف 6پائونڈہے۔ چڑیا گھر کے نگراں کا کہناہے کہ اس کی صحت اچھی ہے اور وہ خوب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔اسی چڑیا گھر میں ایک اور مادہ  پانڈہ مینگ مینگ نے اپنے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا اور یہ واقعہ بھی جولائی میں پیش آیا تھا۔ پانڈہ عام طور پر وسطی چین کا جانور ہے  جہاں وہ سخت سردی میں زندگی گزارتا ہے۔ ورلڈ وائلڈ  لائف نے 2014ء میں اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ چینی جنگلات میں پانڈا کی تعداد 1864کے قریب ہے جبکہ گزشتہ دہائی میں انکی تعداد میں 17فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -بے گھر شخص پر رنگ اسپرے کرنیوالا گرفتا ر کرلیاگیا

شیئر: