Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا ،مملکت کیساتھ بحران کے خاتمے کا آرزو مند

نیویارک ... کینیڈین وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ بحران ختم کرنے کیلئے سعودی ہم منصب عادل الجبیر سے ملاقات کی خواہش ظاہرکردی۔ دونوں ان دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں ہیں۔ کینیڈا کی وزیر خارجہ نے نیویارک میں تعلقات خارجہ کونسل کی میزبانی میں ہونے والے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عادل الجبیر سے ملاقات عمدہ عمل ہوگی۔ سعودی عرب نے اگست میں کینیڈا کے ساتھ تجارتی تعلقات منجمد کردیئے تھے۔ سعودی عرب نے اپنے یہاں سے کینیڈا کے سفیر کو نکلنے اور کینیڈا میں زیر تعلیم تمام سعودیوں کو وطن واپس آنے کی ہدایت کردی تھی۔ مملکت نے یہ اقدامات اپنے اندرونی امور میں کینیڈا کی مداخلت کے بعدکئے تھے۔
 

شیئر: