Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی ایچ یو میں ہاسٹل خالی کرنے کا حکم، کلاسز 28 ستمبر تک ملتوی

وارانسی۔۔۔۔ بنارس ہندو یونیورسٹی(بی ایچ یو) میں پر تشدد واقعات کے بعدیو نیورسٹی انتظامیہ نے 28 ستمبر تک سبھی کلاسز ملتوی اور4 ہاسٹلز خالی کرنے کا حکم جاری کردیا۔جونیئر ڈاکٹروں اور طلبہ کے درمیان گزشتہ روز سر سندر لال اسپتال کی چھٹی منزل پر مردانہ آپریشن وار ڈ میںمریض کو داخل کرانے کے مسئلے پر تنازع شروع ہواجس کے بعد پیر کی رات بھر پتھراؤ، توڑ پھوڑ ، آتشزنی اورپر تشدد واقعات رونما ہوئے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راکیش بھٹناگر کے ساتھ کمشنر دیپک اگروال، ضلع مجسٹریت سریندر سنگھ، سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سریش راؤ آنند کلکرنی سمیت کئی اعلیٰ افسران کی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔بی ایچ یو کے پی آر اوڈاکٹر راجیش سنگھ نے میٹنگ کے اہم فیصلوں کے بارے میں بتایا کہ یونیورسٹی احاطہ میں تعلیمی ماحول قائم رکھنے اور طلبا کے مفادات کو دھیان میں رکھتے ہوئے آئندہ 24 گھنٹوں میں بڈلا، لال بہادر شاستری، روئیا(میڈیکل بلاک) اوردھنونتری ہاسٹلز خالی کرانے اور 28 ستمبر تک کلاسزملتوی کرنے کا  فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -مسلمان لڑکے سے دوستی پر پولیس کے ہاتھوں لڑکی کی پٹائی

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: