Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افتخار چوہدری کے داماد کی گرفتاری،انتقامی کارروائی؟

اسلام آباد... پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے تمام دعوے غلط ثابت ہوگئے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ عدلیہ کو اپنے خلاف فیصلے دینے پر گالیاں نہیں دیں جس طرح عمران خان نے کیا ۔پہلے وہ افتخار چوہدری کے بڑے حامی تھے لیکن بعد میں انہیں گالیاں دینے لگے۔ انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری بڑے اچھے انسان ہیں جب وہ چیف جسٹس تھے اس وقت پیپلزپارٹی کی حکومت تھی۔ہم ان کا بہت احترام کرتے ہیں۔ اب جب افتخار چو ہدری کے داماد کوگرفتار کیا گیا ہے تو لوگ اسے انتقامی کے کارروائی کے طور پر ت لیں گے کیونکہ عمران خان کے خلاف سب سے پہلے توانا آواز افتخار چو ہدری نے ہی اٹھائی تھی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کی حکومت نے جو دعوے کئے تھے وہ سب غلط ثابت ہوگئے۔ عوام کو کوئی سہولت نہیں دی جارہی بلکہ عوام کو پھنسایا جارہاہے ، بجلی اور گیس مہنگی کی جارہی ہے۔ اگر مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کوئی ریلیف نہیں دیاتو تحریک انصاف کی حکومت کیا کررہی ہے ؟

شیئر: