Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مئو :سڑک حادثے کے بعد ہنگامہ،گاڑیاں نذر آتش

مئو۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع مئو کے ہلدھرپور علاقہ میں جمعرات کو اسکول کے  بچوں سے بھرے ایک ٹیمپو اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد بچے زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعدعلاقے میں لوگوں کی بھیڑجمع ہوگئی۔مشتعل ہجوم نےجم کر پتھراؤ کیا، پولیس کی جیپ ،یوپی 100اور بائک  نذرآتش کردیں۔ہنگامے میں مئو ایس ایس سمیت 12پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔اعظم گڑھ اور بلیا سے پولیس فورس کااضافی دستہ موقع پر پہنچ گیا۔ حالات کنٹرول میں کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ،آنسو گیس کے گولے داغےاور لاٹھی چارج کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ہنگامہ برپا کرنیوالوں کیخلاف رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -وزیر اعظم رہائشی اسکیم کے تحت60لاکھ مکانات تعمیرکئے جائیں گے

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: