Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ نے دو ریاستی حل کی حمایت کر دی، امریکی امن فارمولہ کا اعلان جلد

    نیویارک  - - -  - امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل فلسطین المیہ کو نمٹانے کیلئے 2ریاستی حل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ 4ماہ کے اندر امریکہ امن فارمولے کا اعلان کر دے گا۔ امریکی صدر نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے میں یمن اور شام کے بحرانوں کو شامل کرانے کا بھی عزم ظاہر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق  امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں قدم رکھنے کے بعد پہلی بار 2ریاستی حل کی حمایت کا اعلان کردیا۔  انہوں نے کہا کہ  وہ فلسطین، اسرائیل تنازع کی بساط لپیٹنے کیلئے 2ریاستی حل کے حامی ہیں۔ مشرق وسطیٰ امن فارمولہ آئندہ چند ماہ کے دوران پیش کردیا جائیگا۔ ٹرمپ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو سے مذاکرات کرتے ہوئے کہا کہ 2ریاستی حل خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا باعث بنے گا اور وہ اس حل کی حمایت کریں گے۔ ٹرمپ نے کہاکہ ابھی تک انہوں نے اپنے مشرق وسطیٰ امن فارمولے کا اعلان نہیں کیا۔ ممکن ہے امن فارمولہ 2یا 4ماہ کے اندر پیش کردیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ اس حوالے سے کچھ نہ کچھ ہونے والا ہے۔ میرا خواب ہے کہ اپنی مدتِ صدارت ختم ہونے سے قبل یہ کام انجام دوں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ فلسطینی جلد ہی مذاکرات کی میز پر واپس آجائیں گے۔  وہ100 فیصد مذاکرات کی میز پر واپس آئیں گے۔دوسری جانب  انہوں نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیساتھ ایٹمی معاہدے میں شام اور یمن کے واقعات کو بھی شامل کرنا ہوگا۔ایرانی جلد ہی میرے پاس آئیں گے اور مجھ سے معاہدے کا مطالبہ کریں گے۔ ان پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور بڑھتا رہیگا۔ امریکی صدر نے تہران کیساتھ معاملات کرنے والی کمپنیو ںکو سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکہ اور ایران میںسے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - - - محایل میں گاڑی الٹنے پر طالب علم ہلاک، 3زخمی

شیئر: