Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس برہم‘ چیئرمین نیب کی طلبی

اسلام آباد:  سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس، جسٹس میاں ثاقب نثار نے قومی احتساب بیورو کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی زیر سربراہی عدالت عظمیٰ اسلام آباد میں 3 رکنی بینچ نے پیٹرولیم قیمتوں پر عائد ٹیکسز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران نیب کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین نیب کو چیمبر میں طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نیب کی کارکردگی پربھی سوالات اٹھا دیے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نیب کوعدالت نے بہت سپورٹ کیا ہے۔ نیب سوائے آنے جانے کے کرہی کیا رہا ہے ؟ نیب کوئی ایک کیس بتائے جومنطقی انجام تک پہنچایا ہو۔  فواد حسن فواد اور احد چیمہ کی گرفتاری سے کیا نتیجہ نکلا؟ قوم کوعلم ہونا چاہیے خلاف ضابطہ تقرر کرنے والوں کے ساتھ کیا ہوا؟ نیب سے صرف تحقیقات کرنے اورریفرنس دائرکرنے کی خبرآتی ہے، کیا نیب کا گند اب عدالت کو صاف کرنا ہے؟ نیب سے نتائج درکارہیں، نیب کا ڈھانچہ تبدیل کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - - - وزیر اعظم ہاوس کی بھینسیں کس نے خریدیں؟

شیئر: