Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے تعمیری تعلقات چاہتے ہیں،ایلس ویلز

واشنگٹن...امریکہ کی جنوبی اور وسط ایشیائی امور کی نائب سیکریٹری ایلس ویلز نے کہاہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعمیری اور مثبت تعلقات چاہتا ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق انٹرویو دیتے ہوئے ایلس ویلز نے کہا کہ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے اور اسے اہم کردار ادا کرنا ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ امریکہ کو پاکستان کی نئی حکومت سے کیا امیدیں ہیں۔ نائب سیکریٹری نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ہماری امیدیں ویسی ہی ہیں جیسی دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا کی حکمت عملی پر مکمل طور پر کار بند ہیں کہ خطے میں نان ا سٹیٹ ایکٹرز( دہشت گردوں کی ہر قسم )کی کارروائیوں اور پراکسی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ایلس ویلز نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ مل کر چلنے کا خواہاں ہے۔ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستان کی حکومت کے ساتھ تعمیری اور مثبت مذاکرات کئے۔ چاہتے ہیں پاکستان کے ساتھ تعمیری اور مثبت تعلقات کا سلسلہ جاری رہے۔ ہم نے پہلے بھی پاکستان سے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود دہشت گرد پراکسی گروپ کے محفوظ مقامات ہیں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔ امریکی نائب سیکریٹری کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان بارڈر مینیجمنٹ کا ہونا ضروری ہے۔

شیئر: