Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایف آئی اے کو نئے اختیارات مل گئے؟

اسلام آباد...وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں منی لانڈرنگ ،حوالہ اور ہنڈی کے انسداد کیلئے قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ایکٹ1974،فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ1947،کسٹم ایکٹ1996اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ2010میں ترامیم ہونگی۔اسد عمر نے بتایا کہ ترامیم کا مقصد قوانین کو مضبوط کرنا ہے۔ تمام ترامیم منظوری کے لئے وزیر اعظم کو پیش کی جائیں گی ۔حکومت منی لانڈرنگ اور غیر قانونی زر مبادلہ کی ترسیل روکنے کے لئے سخت موقف اختیار کرے گی۔ ترامیم سے ادارہ جاتی فریم ورک مضبوط ہوگا ۔ذرائع کے مطابق قوانین میں ترامیم کے بعد ایف آئی اے شک کی بنیاد پر دفاتر اور گھروں پر چھاپے مارسکے گی۔جائیداد ضبطگی، مشکوک رقوم ضبط کرنے کے اختیارات بھی مل جائیں گے۔ فارکس کمپنیوں کے لئے قوانین کو بھی مزید سخت کیا جا رہا ہے۔

شیئر: