Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند،روس سے S-400میزائل خریدے گا

نئی دہلی۔۔۔۔۔وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے آج کہا ہےکہ ہندوستان اپنے فضائی حدود  مضبوط بنانے کیلئے دور مار میزائل حاصل کرنے کیلئے روس کے ساتھ بات چیت آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ روس کے ساتھ دفاعی شعبوں میں 10عشروں سے تعاون جاری ہے۔گزشتہ دنوں ہندوستان آنیوالے امریکی کانگریس کے ایک وفد کو اس کے بارے میں آگاہ کردیاگیا تھا۔روس کے ساتھ 400میزائلوں کی خریداری کے سلسلے میں بات چیت  تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ان میزائلوں کے سودے پر دستخط ہونے کے بعد اسے حاصل کرنے میں 4سال لگ سکتے ہیں۔ روسا بورون ایکسپورٹ سمیت روس کی دیگر بڑی دفاعی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے پیش نظر تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔اس پابندی کی وجہ سے اربوں ڈالر کے فوجی سازو سامان کی خریداری پر اثر پڑسکتا ہے۔ 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات کے موقع پر امریکہ نے روس کیخلاف سخت قانون کے تحت پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔واضح ہو کہ ہندوستان خاص طور پر 4ہزار کلو میٹر طویل ہند چین سرحد کی حفاظت کیلئے یہ میزائل حاصل کرناچاہتا ہے۔ 2016ء میں ہندنے روس سے ٹراینف میزائل خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔یہ میزائل، ہندوستانی سرحد کی طرف آنیوالے دشمن کے طیاروں، میزائلوں اور ڈرونز کو 400کلومیٹر کے فاصلے پر فضا میں نشانہ بنا سکتا ہے۔یہ فضا میں مار کرنیوالا  روس کا جدید ترین میزائل ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -آج پہلی مرتبہ7 روہنگیا مسلمانوں کوہند بدر کیا جائیگا

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: