Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باہر ویزہ ختم ہونے پر کیا کرنا ہوگا؟

جدہ۔۔۔۔وزارت محنت و سماجی بہبود نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی غیر ملکی کے خروج و عودہ ویزے کی تاریخ ختم ہوگئی ہو تو اس کے 2ماہ بعد اس کا نام خود کار نظام کے تحت سسٹم سے خارج ہوجائیگا۔وزارت محنت نے توجہ دلائی اگر کوئی غیر ملکی خروج و عودہ لیکر سعودی عرب سے باہر گیا ہو اور اس کے ویزے کی میعاد ختم ہوگئی ہو، اس پر 2ماہ گزر گئے ہوں اور وہ مملکت واپس نہ آیا ہو تو ایسی حالت میں اس کا نام خارج کرانے کیلئے جوازات سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں، اس کا نام خود کار نظام کے تحت سسٹم سے خارج ہوجائیگا۔ وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر کسی آجر نے اپنے اجیر کے ہروب کی رپورٹ درج کرادی ہو تو اندراج کے 20دن کے اندر اندر آن لائن اپنی رپورٹ منسوخ کراسکتا ہے۔ 20روز بعد آن لائن منسوخ کرانے کا اہل نہیں رہے گا۔وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ نومولود کو والدین کے ہمراہ سعودی عرب لانے کیلئے سعودی سفارتخانے سے نومولود کے پاسپورٹ پر داخلے کا ویزہ لگوانا ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - -  -باب کعبہ کا پشتہ نہیں ہٹایا گیا، حرم انتظامیہ

شیئر: