Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹریٹ کرائم میں چھینے گئے موبائلز کی اسمگلنگ کا انکشاف

کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق چھینے گئے قیمتی موبائل فون ایران اسمگل کئے جاتے ہیں۔ سی ٹی ڈی (کاﺅنٹر ٹیراررزم ڈپارٹمنٹ) کے ذرائع نے بتایا کہ کراچی کے علاقے سائٹ بی کے علاقے میں چھاپہ مارا جہاں سے اسٹریٹ کرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کو اسلحہ اور موبائل فونز سمیت گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ موبائل فونز کو ان لاک اور کمپیوٹر کے ذریعے ان کے پروگرام کو فلیش کرنے کے بعد چھوٹے اور سستے موبائل مقامی مارکیٹ جبکہ مہنگے موبائلز کو ایران بھجوا دیا جاتا ہے۔
 
 

شیئر: