Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات میں 11بچوں کی پیدائش کی حقیقت؟

سورت۔۔۔۔ سوشل میڈیا پر آنے والی ہر خبر پر یقین نہ کرلیا جائے۔وہاں جس کی جو مرضی ہوتی ہے وہ خبرجاری کردیتا ہے ۔ ہوا یہ کہ گجرات کے ایک اسپتال میں 11نومبر 2011کو9خواتین کے ہاں 11بچوں کی پیدائش ہوئی جسے اب کسی منچلے نے سنسنی پھیلانے کیلئے ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 11بچوں کی پیدائش قرار دیدیا ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے وڈیومیں اسپتال کا نام ’’21ویں سنچری اسپتال ‘‘نظر آرہا ہے۔ رابطہ کرنے پر اسپتال ذرائع نے بتایا کہ 11نومبر 2011ء کو سورت میں ٹیسٹ ٹیوب تکنیک سے ایک ہی دن میں9خواتین کے یہاں 11بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جن میں سے 7خواتین نے ایک ایک بچے کو جنم دیا جبکہ 2خواتین کے یہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے۔ایک ہی دن یعنی11,11,2011 کوٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے11بچوں کی پیدائش کراکر اسپتال نے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ڈاکٹر پورنیما نے وائرل ہونیوالی تصاویر اور ویڈیو کے بارے میں بتایا کہ ایک ایرانی خاتون کے یہاں 6بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس خاتون کی تصویر امریکہ میں رہنے والے ایک پارسی نے انٹر نیٹ پر جاری کی تھی جو بعد میں ایڈیٹنگ کرکے سوشل میڈیا پر جاری کردی۔یوں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ایک ہی خاتون کے ہاں 11بچے پیدا ہوئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -سماج وادی کے رہنما کو بھتے کیلئے ٹیلی فون

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 

 

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: