Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے نے ماں کو باتھ روم میں بند کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

ممبئی۔۔۔۔ممبئی میں فیشن ڈیزائنر ماں کے قتل کے معاملے میں پولیس نے ماڈ ل بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ اوشیوارا پولیس نے بتایا کہ 23سالہ لکشے سنگھ کو اس کی والدہ سنیتا کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے پیسے کے مطالبے پر والدہ کے ساتھ مار پیٹ کی اور باتھ روم میں ڈھکیل دیا۔واضح ہو کہ لکشے سنگھ اپنی منگیتر کے ہمراہ ممبئی کے مہنگے ترین علاقے لوکھنڈ والا  میں کرائے کے فلیٹ میں مقیم ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اسے  8اکتوبر تک پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا۔ابتدائی تحقیقات  سے معلوم ہوا کہ ماں اور بیٹے نشہ آور اشیاء کے استعمال کے عادی تھے۔ماں اور بیٹے میں پیسے کے معاملے میں جھگڑا ہوا ۔اس دوران طیش میں آکر لکشے نے مار پیٹ کے بعد ماں کو باتھ روم میں ڈھکیل دیااور باہر سے دروازہ بند کردیا۔صبح جب دروازہ کھولا تووالدہ مردہ حالت میں پڑی ہوئی تھی۔پولیس ملزم سے مزید پوچھ گچھ کررہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -مندر تعمیر کیلئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے مہنت کو پولیس اٹھاکر لے گئی

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: