Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تربیت یافتہ افرادی قوت مناسب تنخواہوں پر درآمد کی جائیگی، وزیر محنت

بدھ 10اکتوبر2018ء کو سعودی عرب سے شائع ہونےوالے اخبار’ ’المدینہ “ کی شہ سرخیاں
٭ سعودی کابینہ نے شہری خدمات نظام کا لائحہ عمل تیار کرنے والی کمیٹی تشکیل دیدی
٭ تربیت یافتہ افرادی قوت مناسب تنخواہوں پر درآمد کی جائیگی، وزیر محنت
٭ استنبول کے سعودی قونصل خانے میں خاشقجی کی گمشدگی سے متعلق افواہیں من گھڑت ہیں، امریکہ میں متعین سعودی سفیر
٭ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکی ایلچی برائے شام کی ملاقات، شام کے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیالات
٭ جدہ میں روزگار ورکشاپ ، اسکالر خواتین کی شرکت، مفید تجاویز
٭ معروف سعودی عالم ڈاکٹر سعد الشثری نے سعودی شہریوں اور طلباءسے مکالموں کا آغاز کردیا
٭ یمن کی 7جماعتوں نے خانہ جنگی او راسکے نتائج کا ذمہ دار حوثیوں کو قرار دیدیا
٭ اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر نے صدر ٹرمپ کو استعفیٰ پیش کردیا
٭ ہیلتھ انشورنس میں فرضی حمل کا علاج بھی شامل ہے، کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس
٭ سعودی عرب نے پناہ گزینوں کے لئے 1.03 ارب ڈالر کی امداد پیش کی
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: