Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاشقجی کا کیا ہوا؟

ریاض ... ترک حکام نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے استنبول میں سعودی شہری جمال خاشقجی کے لاپتہ ہونے کی گتھی سلجھانے کیلئے سعودی حکام کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ دریں اثناءترک خبررساں ادارے” اناضول “نے ترک ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے کہ خاشقجی کی گمشدگی کے دن استنبول کے انٹرنیشنل اتا ترک ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے آنے والے طیارے کی تلاشی لی گئی تھی۔ طیارے کے استنبول سے روانہ ہونے سے قبل چھان بین کی گئی تھی تاہم اس پر خاشقجی کی موجودگی کا کوئی نشان نظر نہیں آیا۔دوسری جانب سعودی عرب میں جمال خاشقجی کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ ترک حکام سعودی انسپکٹرز کے اشتراک و تعاون سے خاشقجی کا پتہ لگانے کی جو کوشش کررہے ہیں ہمارے لئے اس کے نتائج قابل قبول ہونگے او رہمیں کسی بھی قیمت پر اس مسئلے کو سیاسی رنگ دینا گوارہ نہیں۔
 

شیئر: