گوجرانوالہ میں غلام دستگیر کا پٹرول پمپ مسمار

گوجرانوالہ... گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان کا پٹرول پمپ اور سی این جی ا سٹیشن مسمار کر دیاگیا۔ آپریشن کے دوران جی ٹی روڈ کو ایک سائیڈ سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ۔ انتظامیہ کا موقف ہے کہ پٹرول پمپ غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ ڈی سی ڈاکٹر شعیب طارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ ہائی وے کی جگہ پر قائم غیر قانونی پٹرول پمپ سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان کی ملکیت ہے۔ پٹرول پمپ مالکان کو جگہ کی لیز یا ملکیت کا ثبوت فراہم کرنے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی تھی ۔دریں اثناءغلام دستگیر فیملی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 66 سال پرانے پٹرول پمپ کو مسمار کیا جانا پی ٹی آئی حکومت کی سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔ اس پٹرول پمپ کی زمین کا لیز ہولڈر پاکستان ا سٹیٹ آئل ہے۔ یہ پٹرول پمپ بطور ڈیلر پی ایس او چلا رہے تھے۔

شیئر: