Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی: پڑھائی کیلئے ڈانٹے پربیٹے نے والدین اور بہن کو قتل کردیا

نئی دہلی۔۔۔۔جنوب مغربی دہلی میں وسنت کنج کے کشن گڑھ علاقے میں واقع مکان سے میاں بیوی اوربچی کی لاش برآمد ہوئی۔مرنیوالوں کے جسم پر دھار دار آلے کے نشانات پائے گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اورلاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔پولیس نے ماں باپ اور بہن کے قتل کے محرکات جاننے کیلئے بیٹے سورج کوحراست میں لیکرپوچھ گچھ شروع کی۔تفتیش کے دوران ملزم نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے کچن کے چاقو سے ماں باپ اور بہن پر حملہ کرکے قتل کردیا۔سورج نے مزید بتایا کہ والدین پڑھائی کیلئے زور زبردستی کیا کرتے تھے۔ والد شراب کے نشے میں دھت ہوکر گھرآتے تو مجھے زدوکوب کیا کرتے تھے اور بہن ہروقت میری شکایت والدین سے کیا کرتی تھی اس لئے طیش میں آکر تینوں کو چاقو سے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔پولیس نے بیٹے کیخلاف قتل کی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - -  - -ریلوے ملازمین کو78روز کابونس دینے کا فیصلہ
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: