Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سُروں کے بادشاہ نصرت فتح علی خان کی 70 ویں سالگرہ

لاہور:  سُروں کے بادشاہ اور اپنی آواز کے جادو سے سحر جگانے والے پاکستانی فنکار نصرت فتح علی خان کی آج 70 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ معروف قوال نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ 16 سال کی عمر میں قوالی کا فن سیکھ کر کلاسیکل اور صوفی گیت گائے۔ انہیں ہارمونیم اور طبلہ بجانے میں بھی مہارت حاصل تھی۔موسیقی میں نئی جہتوں کی وجہ سے ان کی شہرت پاکستان سے نکل کرپوری دنیا میں پھیل گئی۔ بین الاقومی سطح پر صحیح معنوں میں ان کا بنایا ہوا پہلا شاہکار 1995ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈیڈ مین واکنگ‘ تھا جس کے بعد انہوں نے ہالی ووڈ کی ایک اور فلم ’دی لاسٹ ٹیمپٹیشن آف کرائسٹ‘ کی بھی موسیقی ترتیب دی۔ہالی ووڈ کے بعد بالی ووڈ نے بھی نصرت فتح علی خان کو ہاتھوں ہاتھ لیا۔ انہوں نے کئی بھارتی فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔نصرت فتح علی خان کی بالی ووڈ میں خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ان کاگایا ہوا مقبول ترین گیت ’دولہے کا سہرا‘‘آج بھی شادیوں کے مواقع پر سنا جاتا ہے۔ ، نصرت فتح علی خان کی قوالیاں پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہیں۔ نصرت فتح علی خاں کی قوالی کے 125 سے زائد آڈیو البم جاری ہوئے اوران کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے ۔16ستمبر 1997ء میں 48 برس کی عمر میں نصرت فتح علی خان اس دنیا سے کوچ کر گئے۔ آج انہیں اپنے مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت چکے ہیں لیکن آج بھی ان کے سننے والے ان کے کلام میں کھو جاتے ہیں۔

شیئر: