Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دسمبر تک شادی کر لوں گا،کپل شرما

بالی وڈ اداکار کپل شرما نے شادی کا ارادہ کرلیا۔انہوں نے کہا کہ وہ سال کے آخرتک شادی کرلیں گے۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور ہندوستانی کامیڈین کپل شرما نے حالیہ انٹرویو میں دسمبر تک شادی کرنے کا کہاہے۔ کپل شرما نے کہا کہ میری والدہ بھی کافی عرصے سے کہہ رہی ہیں کہ مجھے اب شادی کر لینی چاہئے اور مجھے بھی اچانک ہی احساس ہوا ہے کہ میری عمر کافی ہوگئی ہے۔اگر اب بھی شادی نہیں کرتا اور ایک دو سال بعد منگیتر نے مجھے انکار کردیا تو پھر کوئی بھی مجھ سے شادی کرنے کے لئےتیار نہیں ہوگا۔
 

شیئر: