Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی تاجروں کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا

اسلام آباد... سعودی عرب کے سینئر حکومتی اہلکاروں کی قیادت میں تاجروں اور سرمایہ کاروں کا وفد 18 اکتوبر سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وفاقی سیکرٹری تجارت و ٹیکسٹائل محمد یونس ڈھاگہ نے سرکاری خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وفد کے اراکین پاکستانی حکام سے پٹرولیم، زراعت، ٹیکسٹائل اور کیمیکل سمیت مختلف شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات کو فروغ دینے سے متعلق امور پر گفت و شنید کریں گے۔ پاکستان نے دونوں برادر اقوام کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کےلئے سعودی عرب کو آزادانہ تجارت کے معاہدے کی تجویز دی۔سعودی عرب نے جائزے کے بعد مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب کو ایف ٹی اے سے قبل ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط کی تجویز دی تھی تاکہ تجارتی تعلقات میں اضافہ کیا جا سکے ۔ دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف میں کمی لائی جا سکے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ برآمدی اہداف حاصل کریں گے ۔اقتصادی ترقی و خوشحالی کے لئے اضافی برآمدات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں گے۔ حکومت برآمدات اور انجینئرنگ، ٹیکسٹائل، زراعت اور کیمیکل کے شعبوں میں مینوفیکچرنگ میں اضافے کے لئے پرعزم ہے۔

شیئر: