Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیپال میں شیروں کی آبادی میں 63 فیصد اضافہ

     کٹھمنڈو- - -  - نیپال میں حکام کی طرف سے جنگلی جانوروں کے غیر قانونی شکار کے خلاف بھرپور مہم کے نتیجے میں چار سال کے دوران شیروں کی آبادی میں 63 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں ٹائیگرز کی مجموعی تعداد کے سلسلے میں اس سال کئے جانے والے ایک سروے سے پتہ چلا ہے کہ اس وقت نیپال میں ٹائیگرز کی کْل تعداد 198 ہے جو چار سال قبل  سروے کے وقت صرف 121 بنتی تھی۔  کٹھمنڈو میں نیشنل پارکس اور جنگلی حیات کے تحفظ کے ملکی محکمے کے ایک ماہر ماحولیات مہیشور ڈھاکل کے بقول شیروں کی نسل کے ان جانوروں کی آبادی میں یہ اضافہ حکومت کی ان کوششوں کی وجہ سے ممکن ہو سکا جو جنگلی جانوروں کے غیر قانونی شکار اور ان کی اسمگلنگ کی روک تھام اور معدوم ہو جانے کے خطرے پر جانوروں کی حفاظت کے  لئے کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -  -زیر نگرانی جانوروں کی دیکھ بھال کرنیوالا عہدے سے مستعفی ہوگیا

شیئر: