Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کا اعلان

کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ۔عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں چیف سلیکٹرسابق اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی اور ٹیم منیجر اولمپیئن حسن سردار نے 18سے 28 اکتوبر تک مسقط کے شہر عمان میں کھیلی جانے والی ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کے لئے 18 ارکان پر مشتمل ٹیم کا اعلان کیا۔سلیکشن کمیٹی نے5 اہم کھلاڑیوں شفقت رسول، راشد محمود، امجد علی، جنید منظور اور دلبر حسین کے ناموں پر غور ہی نہیں کیا۔دوسری جانب علیم بلال، عرفان جونیئر، مظہر عباس( گول کیپر)، رضوان جونیئر اور محمد زبیر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ہالینڈ میں لیگ کھیلنے والے لیفٹ ہاف راشد محمود اور کینیڈا میں لیگ ہاکی کھیلنے والے لیفٹ آوٹ شفقت رسول سلیکشن کے لئے دستیاب ہی نہ تھے جب کہ ہالینڈ میں لیگ کھیلنے والے کپتان راضونسینیئر جو کیمپ میں شامل نہ تھے، قیادت کریں گے ۔اگر انھیں کپتان برقرار نہ رکھا جاتا تو عین ممکن تھا کہ وہ بھی ایشین چیمپئینز ٹرافی میں نہ کھیل پاتے۔جنید منظور، امجد علی اور دلبر حسین حیران کن طور پر ایک ہی پوزیشن یعنی سینٹر فارورڈ تھے، جنہیں سلیکشن کمیٹی نے اپنی پرانی غلطی کو درست کرتے ہوئے باہر کیا۔ عرفان جونیئر کی ٹیم میں واپسی خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں ہند اور انگلینڈ کے خلاف گول کیے تھے۔پاکستانی اسکواڈ میں عمران بٹ، مظہر عباس (گول کیپر)، عرفان سینیئرر، علیم بلال، مبشر علی، محمد توثیق، تصور عباس،اعجاز احمد، رضوان سینیئر (کپتان)، عماد شکیل بٹ( نائب کپتان)، عرفان جونیئر، علی شان، رضوان جونیئر، فیصل قادر، ابو بکر، عمر بھٹہ، محمد عتیق اور محمد زبیر شامل ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: