Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باکسر عامر خان کا لیڈز میں بچوں کے اسپتال کا دورہ

لیڈز:پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لیڈز میں بچوں کے ہسپتال کا دورہ کیا اور دل کی سرجری کے مریض بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔اسپتال کے دورے کے دوران باکسر عامر خان نے کہا کہ بچوں کے ساتھ وقت گزار کر انہیں بہت اچھا لگا۔ بچوں کے چہروں پر خوشی لانا ان کی فاونڈیشن کا اصل مقصد ہے۔عالمی شہرت یافتہ باکسر نے کہا کہ انہیں برٹش پاکستانی ہونے پر فخر ہے وہ بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے سوہاوہ میں عامر خان نے یتیم بچوں کے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: