Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت پاکبانوں کو کچھ دینے کے لئے تیار نہیں

سیدہ غزالہ یاسمین۔ کراچی
 
پاکستان میں حکومتیں آتی ہیں، چلی جاتی ہیں۔ اپنا مال بنایا، بچوں کو باہر بھیج دیا، خود رہے غیرممالک میں اور پاکستان کو پیسہ چھاپنے کی مشین سمجھتے رہے۔ اب ڈیم فنڈ کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کہا جارہا ہے کہ ڈیم کی تعمیر کے لئے زیادہ سے زیادہ رقم پاکستان بھیجیں لیکن سوال یہ ہے کہ ان پاکستانیوں کے لئے حکومت نے کیا کیا ۔ سعودی عرب سے بڑی تعداد میں پاکستانی واپس آرہے ہیں۔ ان میں ایسے لوگ بھی ہیں جنھوں نے اپنی فیملیز کو سپورٹ کیا اور اور اپنا گھر نہیں بناسکے۔ پاکستان میں ان کے لیے کہیں جگہ نہیں۔ بہت تھوڑے ہیں جو جگہ بنا پاتے ہیں۔ ان کے لیے نہ کاروبار کی سہولت ہے نہ نوکری کی سہولت۔ بعض جگہ عمر آڑے آتی ہے۔ یہاں آنے کے بعد پیش آنےوالے مسائل کسی فورم پیش نہیں ہوئے ۔ بیرون ملک پاکستانی یتیم بچوں ہیںجن سے حکومت لینا چاہتی ہے مگر بدلے میں انہیں کچھ نہیں دے رہی۔ 
 عمران خان کی قیادت سے التماس ہے کہ جب وہ بیرون ملک دوروں پرجائیںتو ان ممالک میں سفارت خانوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں اور پاکستانیوں کی آواز سنیں۔

شیئر: