Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین پیرا گیمز: پاکستان نے سونے کے 2 اور کانسی کا ایک تمغہ جیت لیا

 
  لاہور: انڈونیشیا ایشین پیرا گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے واپڈا کے ایتھلیٹ حیدر علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لئے 2 گولڈ میڈل اور کانسی کا ایک تمغہ تمغہ جیت لیا۔6سے 13اکتوبرتک انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں منعقد ہونے والی ایشین پیرا گیمز میں 44ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔8روزہ مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے پاکستانی وفد 11ایتھلیٹس پر مشتمل تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ واپڈا کے ایتھلیٹ حیدر علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسکس تھرو اور جولین تھرو میں ایک ایک گولڈ میڈل جیتا جبکہ لانگ جمپ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ تینوں تمغے واپڈا کے ایتھلیٹ نے ہی حاصل کئے۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: