Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت نے الخبر کے الغروب ساحل پر دنیا کا سب سے بڑا واٹر پارک قائم کر دیا

الخبر۔۔۔سعودی عرب نے الخبر میں الغروب ساحل پر دنیا کا سب سے بڑا واٹر پارک قائم کردیا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔ واٹر ربر پارک 20536مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ اس میں 75کھیل ، کھیلنے کی گنجائش ہے ۔ مختلف عمر کے کھلاڑی ان کھیلوں کا شوق کر سکتے ہیں۔ یہ پارک خصوصی جشن کے ضمن میں قائم کیا گیا ہے۔ جس کا آغاز 4اکتوبر کو ہوا تھا اور اس کا سلسلہ 3نومبر تک جاری رہے گا۔ کھیلوں کے جشن میں متحدہ عرب امارات، کویت، سلطنت عمان او ربحرین کے کھلاڑی شریک ہوئے۔ نٹ کھٹ حرکتوں کے شو ، سرکس، تفریح کھیل، غوطہ خوری، ریت پر نقش نگاری، واٹر وال اور ساحل سینما وغیرہ پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔ الغروب ساحل پر واٹر پارک نے فلپائن کے سوبک شہر کے واٹر پارک کو مات دیدی جو گنینر بک آف ورلڈ ریکارڈ میں 3400مربع میٹر کے رقبے پر قائم ہونے کی وجہ سے بڑے پارک کے طور پر درج کر لیا گیا تھا۔ ان دنوں سعودی عرب میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں آنے کی لہر چلی ہوئی ہے۔ ایک ماہ کے دوران یہ تیسرا سرٹیفکیٹ ہے جو ورلڈ ریکارڈ سے حاصل کیا گیا ہے۔ پہلا سرٹیفکیٹ دنیا کا سب سے بڑا پرچم بنانے پر ملا تھا۔ 300ڈرونز نے دنیا کا سب سے بڑا پرچم بنایا تھا۔ دوسرا سرٹیفکیٹ سعودی عرب کے متعدد شہروں میں بیک وقت 962ہزار پٹاخوں کی آتش بازی پر 88ء میں یوم وطنی کی مناسبت سے حاصل کیا گیا تھا۔ 

شیئر: