Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کو اسمارٹ سٹی بنانے کا معاہدہ

ریاض۔۔۔۔سعودی دارالحکومت ریاض کو اسمار ٹ سٹی بنایا جائیگا،یہ دنیاکی50اسمارٹ سٹیزمیں شامل ہوجائیگا۔ریاض ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن بورڈ نے مواصلات کی عالمی تنظیم آئی ٹی یو کے ساتھ ریاض شہر کو اسمارٹ سٹی بنانے کیلئے معاہدے پردستخط کردیئے۔ریاض ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ایگزیکٹیو چیئرمین طارق الفارس، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن بورڈ  کے گورنرڈاکر عبدالعزیز الرویس اور آئی ٹی یو کے سیکریٹری جنرل ہولن جیہو نے دستخط کئے۔ ریاض کو اسمارٹ سٹی بنانے میں اقوام متحدہ کے ماتحت 18عالمی تنظیمیں تعاون کرینگی۔
مزید پڑھیں:- - - -عالمی برادری تحقیقات کے نتائج کے انتظار پر متفق

شیئر: