Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی محکمہ پولیس میں بغیر انٹرویو 56780عہدوں پر تقرری

لکھنؤ۔۔۔۔محکمہ پولیس کے سپاہی، جیل وارڈر اور فائر مین کے 56 ہزار780عہدوں پر اہلکار وں کی تقرری آئندہ سال جون تک مکمل کرلی جائیگی۔ چیف سیکریٹری داخلہ کے مطابق یکم نومبر سے امیدواروں کی بھرتی کی کارروائی شروع کردی جائیگی۔چیف سیکریٹری داخلہ اروند کمار نے بتایا کہ 51 ہزار216عہدوں کیلئے ڈی جی پی کی جانب سے اتر پردیش تقرری و ترقی بورڈ کو تجویز بھیج دی گئی۔اس میں 32 ہزارشہری پولیس اور 19 ہزار216پی اے سی کے عہدے شامل ہیں۔شہری پولیس میں بھرتی کیلئے 6400خواتین اور 25 ہزار600مرد امیدواردرخواست جمع کراسکیں گے۔واضح ہو کہ محکمہ شہری پولیس میں 20فیصد عہدے خواتین کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ان تمام عہدوں کیلئے امیدوار یکم نومبر سے 30نومبر تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ درخواستیں موصول ہونے کے بعد آئندہ سال 4اور 5جنوری کو آن لائن امتحان ہوگا۔جون کے تیسرے ہفتے میں اس کے نتائج کا اعلان کردیا جائیگا۔ جیل وارڈر کے 3638عہدوں کیلئے 5نومبر سے 4دسمبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ اس کا امتحان 10جنوری کو آئن لائن ہوگا۔جیل وارڈر میں 3012عہدے مرد اور 626خواتین کیلئے مختص ہونگے۔ جیل وارڈر اور پہاڑی علاقوں میں پولیس کی بھرتی کیلئے آن لائن امتحان 8اور 9جنوری کو ہونگے اور نتائج کا اعلان  جنوری کے آخر میں کیا جائیگا۔اروند کمار نے بتایا کہ آئندہ سال جنوری میں شروع ہونیوالی 41 ہزار520بھرتیوں کی کارروائی 15دسمبر تک مکمل کرلی جائیگی۔ چیف سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 25اکتو کو دوپہر 3بجے سے شام 5بجے کے درمیان اور 26اکتوبر کو دوسرے مرحلے میں صبح 10بجے سے 12بجے ، اور شام 3بجے سے 5بجے امتحانات ہونگے۔یہ امتحانات ریاست کے16اضلاع میں قائم 482مراکز پر منعقد ہونگے۔چیف سیکریٹری داخلہ نے واضح کیا کہ بھرتی کیلئے کوئی خصوصی انٹر ویو نہیں لیا جائیگا۔2017ء کے پولیس تقرری نظام کے تحت امتحانی کارروائی کی جائیگی جس کے مطابق ریزرویشن کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:- - - -اعظم خان کو ’’می ٹو‘‘ کی آڑ میں اداکارہ کی دھمکی تکلیف دہ ہے، اکھلیش
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: