Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت سال کے بجائے6 ماہ میں جائے

  سکھر... پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال ہے۔بڑے بڑے دعوے کرنے والوں نے ملک کو بھکاری بنا دیا ۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ پر 2007 ءمیں بھی کرپشن کے مقدمات بنے تھے جو عدالت نے مسترد کردیئے تھے۔ میرے خاندان کے کسی فرد نے ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کیا۔ اگر ایسا کچھ ہے تو ثبوت دیا جائے۔کرپشن کا ایک بھی الزام ثابت کرکے دکھا ئیں۔ نیب تحقیقات کرلے۔ اسے کچھ نہیں ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کہہ رہا ہے کہ مہنگائی بڑھے گی ۔ڈالر مزید اوپر جائے گا ۔حکومت کیا کرنا چاہتی ہے۔ اس طرح تو معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی پہلی تقریر میں معیشت اور ترقی پر بات کرنی چاہیئے تھی۔انہوںنے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ یہ مڈل کلاس لوگوں کے لئے گھر بنائیں گے جو پیسے واپس کر سکیں۔ ملک میں 80 سے 90 لاکھ لوگ ایسے ہیں جن آمدنی تین سے پانچ ہزار روپے ہے۔ یہ گھر کیسے بنائیں گے۔ یہ لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے ہے۔ اپنا گھرا سکیم عملی طور پر کامیاب ہوتی نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں معمول کی صورتحال نہیں مل۔ ملک غیر معمولی صورتحال کی طرف جارہا ہے۔ ان کے اپنے دوست چاہتے ہیں حکومت سال کی بجائے6 ماہ میں جائے۔ 

شیئر: