Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الٰہ آباد کے بعد اب شملہ کا نام ’’شیاملہ‘‘رکھنے کی تیاری

شملہ۔۔۔۔ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ کا نام تبدیل کرنے کا پروگرام ریاستی حکومت بنا رہی ہے۔ ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر نے ایک تقریب میں کہا کہ انگریزوں کی حکومت سے قبل شملہ کا نام شیاملہ تھا اور قدیم نام بحال کرنے کیلئے ہماچل پردیش کی حکومت عوام سے رائے طلب کریگی۔ اتر پردیش حکومت کی جانب سے الٰہ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج رکھنے کے بعد ہماچل پردیش کے وزیر صحت وپن پرمار نے کہا کہ نام تبدیل کرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوگا ۔شملہ 1864سے ہندوستان کی آزادی تک موسم گرما میںملک کا دارالحکومت رہا۔شملہ کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ وشو ہندوپریشد برسوں سے کرتی چلی آرہی ہے لیکن 2016ء میں ریاست کے وزیر اعلیٰ ویر بھدر سنگھ نے اس مطالبہ کو یہ کہہ کر مسترد کردیا تھا کہ شملہ بین الاقوامی حیثیت کا حامل شہر ہے۔ وی ایچ پی ہماچل پردیش میں دیگر متعدد ناموں کی تبدیلی کا مطالبہ کررہی ہے۔اس میں ہوٹل پیٹر ہاف، نور پور اور ڈلہوزی کے نام قابل ذکر ہیں۔ ریاست کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ناموں کی تبدیلی کے مطالبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کو نام تبدیل کرنے کی بجائے عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔
مزید پڑھیں:- -  - -فریادیوں کو انصاف دینےگاؤں پہنچے گی عدالت

 

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: