Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغاوت کیس میں نواز شریف اور شاہد خاقان کا جواب جمع

لاہور:  ن لیگ کے قائد نواز شریف اور رہنما شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی کی زیر سربراہی 3 رکنی فل بینچ نے کی۔ اس موقع پر دونوں سابق وزرائے اعظم کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کیس کی سماعت میں شاہد خاقان عباسی اور صہافی سرل المیڈا عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نواز شریف عدالت نہیں آئے۔
عدالت نے سابق وزیر اعظم نوز شریف کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا جس پر ان کے وکیل نصیر بھٹہ نے بتایا کہ آپ نے جواب داخل کرنے کا کہا تھا، جو کردیا گیا ہے۔ وکیل نے وضاحت کی کہ مجھے گزشتہ سماعت پر تاثر ملا تھا کہ نواز شریف کو صرف ایک بار پیش ہونا تھا، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے غلط تاثر لیا، تاہم آئندہ اگر پیش نہ ہوئے تو اس کے لیے درخواست دینی ہوگی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق بھی دلائل طلب کرلیے اور اور مقدمے کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -نواز شریف کی اور گیلانی کی ملاقات کہاں ہوئی؟

شیئر: