Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان کی حکومت سے متعلق پیش گوئی

لاہور:  مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے۔ انہوں نے لاہور میں عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد مفروضوں پر مشتمل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی مقبولیت کھو چکی ہے اور ایسے برے حالات میں میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان کی حکومت اپنی مدت پوری کر سکے گی۔ اپوزیشن کا حق ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا سکے، تاہم اس حوالے سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ کوئی بھی فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت فیصلے پہلے کرتی ہے اور سوچتی بعد میں ہے۔ گیس کی قیمت بڑھانے کی ضرورت نہیں تھی، انہوں نے مشورہ دیا کہ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔
مزید پڑھیں:- - - -مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی‘ عمران خان کی مذمت

شیئر: